جی۔ 20 کا نیا ٹرم چئیرمین ترکی

ترکی کی ٹرم چئیر مین شپ کے دوران بیروزگاری کے خلاف جدوجہد کو اہمیت دی جائے گی: بابا جان

210636
جی۔ 20 کا نیا ٹرم چئیرمین ترکی

ترکی جی ۔20 کا نیا ٹرم چئیر مین بن رہا ہے۔
ترکی کے نائب وزیر اعظم علی باباجان نے کہا ہے کہ ترکی کی ٹرم چئیرمین شپ کے دوران وسیع طرز عمل، اطلاق اور سرمایہ کاری کو ترجیحی حیثیت دی جائے گی۔
"ترکی 2015 جی۔20 ٹرم چئیر مین شپ "کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے باباجان نے کہا کہ "ترکی کی ٹرم چئیر مین شپ کے دوران بیروزگاری کے خلاف جدوجہد کو اہمیت دی جائے گی اور جی۔20 کے غیر رکن ممالک میں بھی کردار ادا کرنے کے لئے کام کیا جائے گا"۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹرم چئیر مین شپ کا تعین باری کے ساتھ نہیں رائے شماری کے ساتھ کیا گیا ہے۔
باباجان نے کہا کہ جی۔20 ممالک کے اپنے عہد پر قائم رہنے کی صورت میں عالمی اقتصادیات میں 2 فیصد اضافہ ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں