بین الاقوامی منڈیوں کی نگاہیں اور کان اسوٹزر لینڈ پر

سوٹزر لینڈ میں مرکزی بینک کے زرِ محفوظ کے 20 فیصد کو سونے کی شکل میں رکھنے کے موضوع پر ریفرنڈم کروائے جا رہے ہیں

209989
بین الاقوامی منڈیوں کی نگاہیں اور کان اسوٹزر لینڈ پر

بین الاقوامی منڈیوں کی نگاہیں اور کان اسوٹزر لینڈ پر لگے ہوئے ہیں۔

سوٹزر لینڈ میں مرکزی بینک کے زرِ محفوظ کے 20 فیصد کو سونے کی شکل میں رکھنے کے موضوع پر ریفرنڈم کروائے جا رہے ہیں۔
تجویز، 5 سال میں منڈی سے تقریباً ایک ہزار 600 ٹن سونا خریدنے اور سوٹزر لینڈ کی زیرِ ملکیت سونے کی پوری مقدار کو ملک کے اندر رکھنے پر مبنی ہے۔
دنیا بھر میں سونے کی سالانہ پیداوار کےتقریباً 2 ہزار 700 ٹن ہونے کو پیش نظر رکھا جائے تو سونے کی قیمت میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کی سوٹزر لینڈ کے مرکزی بینک کے سونے کے زرِ محفوظ کی شرح اس وقت 6 سے 7 فیصد تک ہے۔
اس کے علاوہ ریفرنڈم میں عوام ملک میں غیر ملکیوں کی تعداد کی حد بندی کرنے، ترقی پذیر ممالک میں فیملی پلاننگ کی امداد فراہم کرنے اور امیر غیر ملکیوں کے لئے ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کے موضوعات پر اپنا ووٹ استعمال کریں گے۔
عوامی سروے رپورٹوں کے مطابق عوام کی اکثریت ریفرنڈم میں اپنی ووٹ کو نفی میں استعمال کرنے کا خیال رکھتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں