وزیر اقتصادیات نہات زیبک جی لکثمبرگ کے بعد روس کے دورے پر

زیبک جی ماسکو میں اپنے مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ زیبک جی نے لکثمبرگ میں اپنے مذاکرات مکمل کرنے کے بعد بیان دیتے ہوئے بیان دیتے ہوئے کہا کہ روس اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم کو سن 2015 میں ایک سو بلین ڈالر کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے

208593
وزیر اقتصادیات نہات زیبک جی لکثمبرگ کے بعد روس کے دورے پر

وزیر اقتصادیات نہات زیبک جی لکثمبرگ کے دورے کے بعد روس کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
زیبک جی ماسکو میں اپنے مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔
زیبک جی نے لکثمبرگ میں اپنے مذاکرات مکمل کرنے کے بعد بیان دیتے ہوئے بیان دیتے ہوئے کہا کہ روس اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم کو سن 2015 میں ایک سو بلین ڈالر کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام طرح کے کوٹے ختم کرنے ختم کرنے کا بھی ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ تاریخی سمجھوتہ طے کرنے کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طے پانے والے سمجھوتے سے دونوں ممالک کے درمیان مواصلات، کنسٹرکشن ، صحت، خدمات اور زراعت کے شعبوں میں تجارتی حجم بڑھانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس طریقے سے ترکی کی غذائی اجناس کو روس میں ایک بہت بڑی منڈی تک رسائی حاسل کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ گرتی ہوئی پٹرول کی قیمتوں سے ترکی کے خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ امسال ان کا تجارتی خسارہ 4.4 فیصد تک کم ہوجائے گا جس سے ترک صارفین پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں