ترکی: بیرونی تجارتی خسارے میں کمی برآمدات میں اضافہ

ترک محکمہ شماریات کے مطابق ، گزشتہ مہینے بیرونی تجارتی خسارے میں کمی جبکہ برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

208592
ترکی: بیرونی تجارتی خسارے میں کمی برآمدات میں اضافہ

ترک محکمہ شماریات کے مطابق ، گزشتہ مہینے بیرونی تجارتی خسارے میں کمی جبکہ برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملکی بیرونی تجارتی خسارہ 15٫8 فیصد کی کمی کے ساتھ 7 بلین 429 ملین ڈالر سے 6 بلین 252 ملین ڈالر ہو گیا ہے۔
ملکی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے مین 7٫3 فیصد کا اضافہ ہوتے ہوئے یہ تناسب 12 بلین 933 ملین ڈالر جبکہ درآمدات میں 1٫5 فیصد کمی کے ساتھ یہ تناسب 19 بلین 185 ملین ڈالر کے لگ بھگ رہا۔
ترکی کا اہم برآمداتی ملک جرمنی جبکہ درآمداتی ملک چین سر فہرست رہا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں