یونان، یونانی قبرصی انتظامیہ اور مصری حکام کے درمیان اتحاد

مصر کے قابض سربراہ عبدالفتاح السیسی ، یونان کے وزیر اعظم آندونیس ساماراس اور یونانی قبرصی انتظامیہ کے رہنما نکوس اناستاسیاد س کے درمیان قاہرہ میں ایک میمورینڈم پر دستخط کئے گئے

186218
یونان، یونانی قبرصی انتظامیہ اور مصری حکام کے درمیان اتحاد

مصر کے قابض سربراہ عبدالفتاح السیسی ، یونان کے وزیر اعظم آندونیس ساماراس اور یونانی قبرصی انتظامیہ کے رہنما نکوس اناستاسیاد س کے درمیان قاہرہ میں ایک میمورینڈم پر دستخط کئے گئے ہیں۔

میمورینڈم میں فریقین نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیاہے۔
اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں جاری کردہ بیان میں اناستاسیادس، ساماراس اور السیسی نے کہا کہ تینوں ممالک نے توانائی کے موضوعات پر تعاون کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ اور یونان اور مصر اور یونان کے درمیان مخصوص اقتصادی زون کی سرحدوں کو ملانے کے لئے مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ کیا گیاہے۔
اس کے علاوہ ترکی کی مخصوص اقتصادی زون کی کاروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔
قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما نکوس اناستاسیادس نے کہا ہے کہ یورپی یونین مصر کو مالیاتی لحاظ سے بھی اور سیاسی لحاظ سے بھی تعاون فراہم کرے گی اور وہ خود بھی یورپی یونین میں مصر کی آواز بنیں گے۔
مصر کے صدر السیسی نے بھی کہا ہے کہ یورپی یونین کو مصر کی صورتحال کا ادراک ہو گیاہے۔
تاہم سیسی نے مسئلہ قبرص کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں