ترکی: سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافہ

ترکی کو شعبہ سیاحت سے اس سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 11 فیصد اضافے کے ساتھ 12 بلین 854 ملین تین لاکھ 73 ہزار ڈالر حاصل ہوئے ہیں

174784
ترکی: سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافہ

ترک محکمہ شماریات نے سالِ رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا اعلان کر دیا ہے۔
جس کی رو سے ، ترکی کو شعبہ سیاحت سے اس سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 11 فیصد اضافے کے ساتھ 12 بلین 854 ملین تین لاکھ 73 ہزار ڈالر حاصل ہوئے ہیں۔
ترکی سے بیرونِ ملک جانے والی زائرین کی تعداد میں بھی اسی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں6٫4 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں یہ تعداد 17 ملین 84 ہزار تیرہ افراد ریکارڈ کی گئی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں