برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بجٹ بحران

برطانیہ نے یورپی یونین کے مشترکہ بجٹ کے لیے 2٫1 ارب یورو کی ادائیگی کرنے کے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے

173183
برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بجٹ بحران

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بجٹ کے موضوع پر بحران پیدا ہوا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس بات کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین کی طرف سے مطالبہ کردہ 2٫1 ارب یورو کے مشترکہ بجٹ میں ادائیگی نہیں کرے گا۔
کیمرون نے برطانوی پارلیمنٹ کی زیریں شاخ دارالاعوام کو گزشتہ ہفتے برسلز میں منعقدہ بجٹ کے موضوع پر بحران پیدا ہونے والے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانوی معیشت نے یورپی یونین کی کئی ایک اقتصادیات سے زیادہ سرعت سے ترقی کی ہے لہذا برطانیہ سے مشترکہ بجٹ میں زیادہ حصہ ڈالنے کا مطالبہ کرنا ایک غیر متوقع عمل نہیں ہے۔ تا ہم، ہم سے کبھی بھی 2٫1 ارب یورو کی ادائیگی کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔ یہ مقدار قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں