ترکی پہلے نمبر پر

ترکی ترقی کی شرح میں یورپ اور OECD ممالک میں پہلے نمبر پر ہے

172199
ترکی پہلے نمبر پر

ترکی ترقی کی شرح میں یورپ اور OECD ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔۔۔

نائب وزیر اعظم علی باباجان نے ازمیر میں اور وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی نے سامسون میں ترکی کی ترقی کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔
نائب وزیر اعظم علی بابا جان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ازمیر ضلعی مشاورتی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسائل والے دور کے باوجود گذشتہ سال ترکی اقتصادی ترقی میں یورپ میں پہلے نمبر پر رہا۔
وزیر اقتصادیات زیبک چی نے بھی سامسون میں جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی مشاورتی اسمبلی کے اجلاس میں حالیہ 12 سالوں میں ترکی کی اقتصادی بڑھوتی کا جائزہ لیا۔
زیبک چی نے کہا کہ "12 سال سے ہم سالانہ 5.1 کی شرح سے ترقی کر رہے ہیں اور اس طرح ترقی کرنے والے دنیا میں 5 ممالک میں سے ایک ہیں جبکہ OECD کے 46 ممالک میں سے پہلے نمبر پر ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں