ایئرفرانس :دو ہفتوں میں پانچ سو ملین یورو کا نقصان

ایئر فرانس کے مطابق ، گزشتہ ماہ پائلٹوں کی دو ہفتے کی ہڑتال سے ادارےکو پانچ سو ملین یورو کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے

150827
ایئرفرانس :دو ہفتوں میں پانچ سو ملین یورو کا نقصان

ایئر فرانس کے مطابق ، گزشتہ ماہ پائلٹوں کی دو ہفتے کی ہڑتال سے ادارےکو پانچ سو ملین یورو کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائی کمپنی ان دو ہفتوں میں سولہ اعشاریہ تین فیصد مسافروں سے محروم رہی جبکہ کارگو پروازوں کو بھی سترہ فیصد منسوخ کرنا پڑا تھا ۔
واضح رہے کہ ایئر فرانس نے مختصر اور درمیانے فاصلے کی پروازوں کے لیے ٹرانس آویہ نامی فضائی کمپنی قائم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کی مخالفت کرتے ہوئے پائلٹوں نے ہڑتال کر دی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں