کوسوومیں عالمی بزنس فورم کا انعقاد

کوسوو میں ایک عالمی بزنس فورم کا انعقادکیا گیا جس کا مقصد عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنا تھا

132748
کوسوومیں عالمی بزنس فورم کا انعقاد

کوسوو میں بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی غرض سے ایک عالمی بزنس فورم کا انعقادکیا گیا ۔
اس سال پانچویں بار منعقد ہونے والے اس اجلاس میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔
اس فورم میں ترک شہر ساکاریہ کے گورنر حسین آونی جوش اور کوسوو میں متعین ترک سفیرہ سون گُل اوزان نے بھی شرکت کی ۔
کوسوو کے وزیر اقتصادی امور باسم بیچائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی معیشت میں تبدیلی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ جس کےلیے ہمیں نجکاری پر خصوصی توجہ دیناہوگی جس سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔
اس فورم کے تحت ، پریزرن بلدیہ کے اشتراک سے نمائش کا بھی اہتمام کی گیا جس میں مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات رکھی گئیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں