اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی نیٹ خرید 1.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی نیٹ خرید 1.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے

80295
اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی نیٹ خرید 1.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی نیٹ خرید 1.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
استنبول اسٹاک مارکیٹ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ماہِ جولائی میں 504 ملین ڈالر کی نیٹ خرید کی اور ماہِ جولائی کی اس خرید کے ساتھ غیر ملکیوں کی کُل خرید 1 بلین 686 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
BIST 100 انڈیکس نے ماہِ جولائی میں نیٹ خرید میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تعاون سے ماہانہ 4.67 فیصد اضافہ دکھایا ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ماہِ جولائی میں سب سے زیادہ حصص کی خرید ترتیب کے ساتھ آک بینک، گارنٹی بینک، نیٹ ہولڈنگ، ایرعے لی Ereğli دیمر چیلک اور خلق بینک سے کی اور حصص کی سب سے زیادہ فروخت کرنے والوں میں پیگاسوس، تیک فن ہولڈنگ، توفاش آٹو فیکٹریز، عنقا کنسٹرکشن اور ایشیاء شئیر بینک شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں