ماہ جون کی افراط زر کی شرح 9.16 فیصد رہی

ترکی کے ماہ جون کی افراط زر کے اعداود شمار کا اعلان۔ ماہ جون میں بارہ ماہ کی اوسط افراط زر کی شرح تھوک قیمتوں پر 8.31 فیصد اور ملکی پیدواری قیمتوں کی شرح کے مطابق 9.03 فیصد رہی۔

116309
ماہ جون کی افراط زر کی شرح 9.16 فیصد رہی

ترکی کے ماہ جون کی افراط زر کے اعداود شمار کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ماہ جون میں سالانہ افراط زر کی شرح نو اعشاریہ سولہ فیصد رہی ۔
ترکی کے محکمہ شماریات نے ماہ جون کی افراط زر کی شرح کا اعلان کردیا ہے۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہ جون میں بارہ ماہ کی اوسط افراط زر کی شرح تھوک قیمتوں پر 8.31 فیصد اور ملکی پیدواری قیمتوں کی شرح کے مطابق 9.03 فیصد رہی ہے۔
اگر اس سالانہ شرح کو مہینوں پر تقسیم کیا جائے تو تھوک قیمتوں کے لحاظ سے 0.31 فیصد اور ملکی پیدواری قیمتوں کے لحاظ سے 0.06 فیصد اور سالانہ شرح کے لحاظ سے 9.16 فیصد اور اور ملکی پیداوار کے لحاظ سے 9.75 فیصد رہی۔
دریں اثنا ماہ مئی میں افرط زر کی شرح 0.40 اور ملکی پیدوار کے لحاظ سے فیصد0.52 فیصد رہی جبکہ سالانہ شرح 9.66 فیصد اور ملکی پیداوار کے لحاظ سے 11.28 فیصد رہی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں