ترکیہ۔ ملکی معیشت میں سال کی پہلی سہ ماہی میں 5٫7 فیصد کا اضافہ

ترکیہ کے شماریاتی ادارے  نے اس سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے مجموعی قومی پیداوار  کے نتائج کا اعلان کر دیا

2147074
ترکیہ۔ ملکی معیشت میں سال کی پہلی سہ ماہی میں 5٫7 فیصد کا اضافہ

سال کی پہلی سہ ماہی میں ترک معیشت نے 5.7 فیصد  کی ترقی کی ہے۔

ترکیہ کے شماریاتی ادارے  نے اس سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے مجموعی قومی پیداوار  کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

اس کے مطابق گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے 2024 کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں2024 کی پہلی سہ ماہی میں شعبہ  تعمیرات میں 11.1 فیصد ، اطلاعات اور مواصلات کی سرگرمیوں میں 5.5 فیصد ، صنعتی شعبے  میں 4.9 فیصد ، شعبہ زراعت میں 4.6 فیصد، رئیل اسٹیٹ میں 2.5 فیصد اور فنانس  و انشورنس شعبے  میں 2 فیصد اضافہ  ریکارڈ  ہوا ہے۔

ترک معیشت نے تواتر  سے  15 سہ ماہیوں  میں  ترقی کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں