جنرل موٹرز ہلاک شدگان کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے گی

امریکی موٹر ساز ادارے جنرل موٹرز نے اپنی گاڑیوں میں نقص کی وجہ سے حادثات کا شکار ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے

112633
جنرل موٹرز ہلاک شدگان  کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے گی

امریکی موٹر ساز ادارے جنرل موٹرز نے اپنی گاڑیوں میں نقص کی وجہ سے حادثات کا شکار ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
جنرل مرٹرز کے مطابق ہلاک ہونے والے ہر شخص کے اہلِ خانہ کو ایک ملین ڈالر دیے جائیں گے جبکہ حادثوں میں بچ جانے والے افراد کے زخموں کی نوعیت دیکھتے ہوئے انہیں معاوضہ دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ جنرل موٹرز کے چند ماڈلز میں تکنیکی خرابی کی نشاندہی ہونے کے باوجود اس موٹر ساز ادارے نے گاڑیاں واپس منگوانے میں دیر کر دی تھی جس کی وجہ سے تقریباً پچاس حادثات رونما ہوئےجن میں 13 افراد کی موت واقع ہوئی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں