فرانسیسی بینک امریکہ کو جرمانہ ادا کرے گا

فرانسیسی بینک بی این پی پاریباس نے کیوبا ، ایران اور سوڈان پر عائد امریکی تجارتی پابندیوں کو نظر انداز کیا تھا جس کی پاداش میں فرانس کے اس سب سے بڑے بینک کو تقریباً 8.9 ارب ڈالر امریکی حکام کو ادا کرنے ہوں گے

112542
فرانسیسی بینک امریکہ کو جرمانہ ادا کرے گا

فرانسیسی بینک بی این پی پاریباس پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ کو اربوں ڈالر کا جرمانہ ادا کرے گا۔
خبر کی رو سے بی این پی نے کیوبا ، ایران اور سوڈان پر عائد امریکی تجارتی پابندیوں کو نظر انداز کیا تھا جس کی پاداش میں فرانس کے اس سب سے بڑے بینک کو تقریباً 8.9 ارب ڈالر امریکی حکام کو ادا کرنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ سن دو ہزار چار سے دو ہزار بارہ کے دوران بی این پی کے ذریعے رقم کی منتقلی کے کئی ایسے واقعات سامنے آئے جو خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔
یاد رہے کہ کسی بھی یورپی بینک کی جانب سے امریکی حکومت کو جرمانے کے طور پر ادا کی جانے والی یہ اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں