جرمنی: آزاد تجارت کا سمجھوتہ قبول

جرمنی نے یورپی یونین کے مولدووا اور جارجیا کے ساتھ متوقع اشتراک اور آزاد تجارت کے سمجھوتے کو قبول کر لیا

100561
جرمنی: آزاد تجارت کا سمجھوتہ قبول

جرمنی نے یورپی یونین کے مولدووا اور جارجیا کے ساتھ متوقع اشتراک اور آزاد تجارت کے سمجھوتے کو قبول کر لیا ہے۔
جرمن حکومت کے ترجمان سٹیفن سیبرٹ نے وفاقی پریس مرکز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے 27 جون بروز جمعہ کو برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس کے دائرہ کار میں مولدووا اور جارجیا کے ساتھ طے پانے والے اشتراک اور آزاد تجارتی سمجھوتے کو قبول کر لیا ہے۔
سیبرٹ نے یوکرائن اور یورپی یونین کے درمیان اشتراک اور آزاد تجارت کے سمجھوتے کے ماہِ مارچ میں طے پانے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ " اس وقت یورپی یونین اور یوکرائن کے درمیان تاحال غیر دستخط شدہ تجارتی حصے پر دستخط کئے جانے کی توقع کی جا رہی ہے"۔
انہوں نے کہاکہ جارجیا اور یوکرائن کے سمجھوتے 27 جون کو برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس کے دوران طے پائیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ سمجھوتے یورپی یونین کے مشرقی پارٹنر شپ کا ایک اہم حصہ ہیں۔
سیبرٹ نے کہا کہ ہمارا ہدف وسیع اور آزاد تجارتی علاقہ ہے اور متوقع سمجھوتے سیاسی تعلقات کے فروغ اور یورپی یونین کے مشرقی ممالک کے استحکام اور خوشحالی کا وسیلہ بنیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں