فیفا ورلڈ کپ سے پہلے برازیل کے سفیر کا دورہ سیالکوٹ

برازیل میں ورلڈ کپ کے آغاز سےپاکستان اور برازیل کے درمیان ایک واضح رابطہ قائم ہوا ہے: الفریڈو لیونی

95723
فیفا ورلڈ کپ سے پہلے برازیل کے سفیر کا دورہ سیالکوٹ

برازیل میں فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے پاکستان میں برازیل کے سفیر الفریڈو لیونی نے اپنی آنکھوں سے برازوکا کی تیاری کو دیکھنے کے لئے سیالکوٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر برازیل کے سفیر الفریڈو لیونی نے کھیل، بزنس اور ڈپلومیی کے ملاپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ" برازیل میں ورلڈ کپ کے آغاز سےپاکستان اور برازیل کے درمیان ایک واضح رابطہ قائم ہوا ہے"۔
برازوکا بنانے والی کمپنی فارورڈ سپورٹس کے نمائندے نے کہاکہ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان سے 42 ملین فٹبال برآمد کئے جا چکے ہیں جن میں سے کچھ ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے اور باقی کے ٹریننگ سیشنوں میں اور شہروں ، قصبوں میں ہر روز کھیلے جانے والے میچوںمیں استعمال ہوں گے۔
کمپنی کے نمائندے نے کہا کہ "ورلڈ کپ میں شامل ہونا بہت خوشگوار احساس ہے اور اب ہم یہ خواہش کرتے ہیں کہ ہارنے والوں میں سے کوئی بھی برازوکا کو اپنی شکست کا ذمہ دار نہیں ٹھہرائے گا"۔
انہوں نے کہا کہ "اگر کوئی برازوکا کو اپنی شکست کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے تو یہ بھی کوئی انہونی بات نہیں ہے لیکن ہمیں پورا بھروسا ہے کہ ہماری پروڈکٹ بہترین معیار کی ہے ۔ ہم نے حالیہ دہائیوں میں اپنی مشنری کو ترقی دینے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔اس سے پہلے سب فٹبال ہاتھ سے بنائے جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ سیالکوٹ کی یہ درمیانے درجے کی انڈسٹری پاکستان کے لئے سالانہ 1.6 بلین ڈالر زرمبادلہ کما رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت فخر کی بات ہے کہ فیفا 2014 میں استعمال ہونے والے فٹبال پاکستان کے بنے ہوئے ہیں اور یہ بات یہ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستانی بزنس مین کس قدر شاندار صلاحیت کے مالک ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں