پاک ، سعودیہ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہورہے ہیں: وزیر اعظم شہباز شریف

دورہ سعودی عرب کے اختتام پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ایک کاروباری وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی شراکت داری کو مزید فروغ حاصل ہو گا

2134029
پاک ، سعودیہ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہورہے ہیں:  وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری مزید مضبوط اور گہری ہورہی ہے۔

دورہ سعودی عرب کے اختتام پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ایک کاروباری وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی شراکت داری کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

سعودی عرب کے اپنے تین روزہ دورے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دوماہ میں دو اعلیٰ سطح کے وفود کے دورے ہوئے۔

ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں تاکہ کثیرجہتی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

فلسطین کی صورتحال کے بارے میں وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن کا حصول ناممکن ہے۔

انہوں نے شاندار مہمان نوازی اور پاکستان کیلئے محبت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کے بارے میں سعودی وزراء کو خصوصی ہدایات جاری کرنے پر ولی عہد کی تعریف کی۔



متعللقہ خبریں