سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئر مین سینیٹ منتخب

یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھانے کے بعد نشست سنبھال لی

2126327
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئر مین سینیٹ منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار  سید یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ اور مسلم لیگ ن کے سردار سیدال خان ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔

ان کے مخالف کسی کے کاغذات  جمع نہ کرانے کے باعثپریزائیڈنگ افسر اسحاق ڈار نے یوسف رضا گیلانی اورسردار سیدال خان کی کامیابی کا اعلان کر دیا جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔ یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھانے کے بعد نشست سنبھال لی۔

بعد ازاں چیئرمین نے سیدال خان ناصر سے بطور ڈپٹی چیئرمین حلف لے لیا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے آزاد سینیٹرز کو حکومت اور اپوزیشن بینچوں میں بیٹھے سے متعلق مراسلہ تیار کرلیا ہے۔ اراکین کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے لیے بھی نام مانگے گئے ہیں۔

نو منتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تمام سینیٹرز کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی لیڈر شپ اور اتحادی جماعتوں کا مشکور ہوں، میں تمام ممبران کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کی کروں گا، سینیٹ فیڈریشن کی علامت ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

پی ٹی آئی کے ارکان نے اجلاس شروع ہونے پر احتجاج کیا اور چوری کا سینیٹ الیکشن نامنظور کے نعرے لگائے۔

وزیراعظم نے نو منتخب چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے تہنیتی پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ آپ آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔



متعللقہ خبریں