پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد میں ایرانی سفیررضا امیری موغدام  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں

2124036
پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کو تجارت، توانائی، شاہراہوں اور ریلوے لائن کے ذریعے رابطوں کے قیام، ثقافتی وفود کے تبادلوں، انسداد دہشتگردی کی کوششوں اور سیکورٹی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے ملکر کام کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں ایرانی سفیررضا امیری موغدام  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے مسئلہ کشمیرپر ایران کی حمایت کو سراہا اور فلسطین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ایرانی سفیر نے اپنے ملک کی جانب سے پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔



متعللقہ خبریں