وزیراعظم کا ہرنائی میں کوئلے کے کان میں انسانی زندگیوں کے ضیاع پر دکھ و رنج کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہرنائی میں کوئلے کے کان میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی زندگیوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیا ہے

2117632
وزیراعظم کا ہرنائی میں کوئلے کے کان میں انسانی زندگیوں کے ضیاع پر دکھ و رنج کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہرنائی میں کوئلے کے کان میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی زندگیوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیا ہے۔

سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ وزیر اعظم نے کان میں پھنسے کان کنوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کان میں زخمی ہونیوالوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کے واقعات بہت تکلیف دہ اور غمزدہ کرنے والے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زخمی اور متاثرہ خاندانوں کو ہر قسم کا ریلیف فراہم کرے گی۔



متعللقہ خبریں