وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کےعزم کا اعادہ

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بھائی ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان  فیدان کی جانب سےتہنیتی کال موصول ہونے پر بڑی مسرت ہوئی ہے

2116312
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کےعزم کا اعادہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بھائی ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان  فیدان کی جانب سےتہنیتی کال موصول ہونے پر بڑی مسرت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دو عظیم ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو یاد کرتے ہوئے، ہم نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔



متعللقہ خبریں