شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں 7 فوجی جوان شہید

دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ  سے  ٹکرا دی، جس کے بعد متعدد خودکش بم حملے ہوئے

2116247
شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں 7 فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں پاک فوج کے سات اہلکار شہید ہوگئے۔ جس کے بعد  جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 16 مارچ کی صبح، چھ دہشت گردوں کے ایک گروہ نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی ابتدائی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ  سے  ٹکرا دی، جس کے بعد متعدد خودکش بم حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں ایک عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا اور5 بہادر جوان جام شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجوددوسرے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے، وطن  کے محافظین ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری نے دہشت گرد حملے میں شہید پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء  کی مغفرت  اور  ان کے لواحقین  کے لیے  صبر جمیل کی دعا کی۔



متعللقہ خبریں