وزیراعظم شہباز شریف کا پاک، ترک دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت، دفاع، روابط اور ثقافت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے

2114646
وزیراعظم شہباز شریف  کا پاک، ترک دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت، دفاع، روابط اور ثقافت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچا جی  سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی دوطرفہ تعلقات ہیں جو مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں اور غیر متزلزل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کے سالانہ پانچ ارب ڈالر کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں