پاکستان میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 32 افراد جان بحق

ڈیزاسٹر منیجمنٹ  اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 3 روز سے جاری بارشوں کے باعث ہونے والی آفات اور حادثات میں 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

2110475
پاکستان میں طوفانی بارشوں  کے نتیجے میں 32 افراد جان بحق

پاکستان میں طوفانی بارشوں سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 32 اور زخمیوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ  اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 3 روز سے جاری بارشوں کے باعث ہونے والی آفات اور حادثات میں 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شدید بارشوں  اور  برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے کئی  ایک  مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئی  ہیں  جبکہ مواصلات  کا نظام درہم  ہوچکا ہے۔

بارشوں کے باعث ہونے والی آفات اور حادثات میں صوبہ خیبر پختونخوا میں 27 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوئے جبکہ صوبہ بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے  ہیں ۔

صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ  سرفراز بگٹی نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ شدید بارشوں سے گوادر شہر میں تقریباً 700 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔



متعللقہ خبریں