پاکستان: شہباز شریف دوسری دفعہ ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے

پاکستان مسلم لیگ نون کے چیئرمین شہباز شریف،201 ووٹوں کے ساتھ، دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہو

2110202
پاکستان: شہباز شریف دوسری دفعہ ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے

پاکستان قومی اسمبلی میں رائے شماری کے بعد شہباز شریف دوسری دفعہ ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق  نے پاکستان مسلم لیگ نون کے چیئرمین شہباز شریف کے، 201 ووٹوں کے ساتھ، دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ ڈان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون، پاکستان پیپلز پارٹی  اور مختلف سیاسی پارٹیوں پر مشتمل اتحاد کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف پاکستان کے نئے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔

وزارت اعظمیٰ  کی رائے شماری میں شہباز شریف کے رقیب اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی 'تحریک انصاف پارٹی' کی طرف سے وزارت اعظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب خان 92 ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف 2022 سے 2023 کے دوران بھی پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں