انتخابات بارے جائز شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیاجائے گا: مرتضیٰ سولنگی

ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے شکایات متعلقہ فورمزپرسنی جارہی ہیں

2101434
انتخابات بارے جائز شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیاجائے گا: مرتضیٰ سولنگی

اطلاعات ونشریات کے نگران وزیرمرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے جائز شکایات کاقانون کے مطابق ازالہ کیا جائے گا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے شکایات متعلقہ فورمزپرسنی جارہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت خاص طورپروزارت داخلہ نے ملک میں سب سے بڑی جمہوری مشق کوآزادانہ، منصفانہ ،شفاف اورپُرامن طریقے سے منعقد کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں 18 ہزارسے زائد امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ نوے ہزار پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے تھے جہاں 6کروڑ سے زائدووٹروں کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے عمل کوممکن بنایا گیا۔

 



متعللقہ خبریں