پاکستان میں انتخابات سے ایک روز قبل دو مختلف مقامات پر دہماکوں سے 25 افراد جان بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 میں جے یو آئی کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا، یہاں سے مولانا عبدالواسع جے یو آئی کے امیدوار ہیں

2098942
پاکستان میں انتخابات سے ایک روز قبل دو مختلف مقامات پر دہماکوں سے 25 افراد جان بحق

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے دفتر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 میں جے یو آئی کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا، یہاں سے مولانا عبدالواسع جے یو آئی کے امیدوار ہیں۔

دھماکے میں جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع محفوظ ہیں

دھماکے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے کہا ہے کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، بلوچستان حکومت زخمیوں کی منتقلی کے لیے کوئٹہ سے ہیلی کاپٹر بھیج رہی ہے۔

یاسر بازئی کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے، تحقیقات کے لیے دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا ہے۔

ایس پی اختر اچکزئی نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے انتخابی دفتر پر ان کے امیدوار موجود نہیں تھے، قلعہ سیف اللّٰہ میں سیکیورٹی انتظامات مزید بڑھا دیے گئے ہیں۔

نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے دھماکوں پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
اس سے قبل بلوچستان کے ہی ضلع پشین میں خانوزئی کے علاقے میں آزاد امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

خانوزئی میں پی بی 47 میں دھماکا انتخابی امیدوار اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا تھا۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے پشین اور قلعہ سیف اللّٰہ دھماکوں سے متعلق محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے دھماکوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسےواقعات پرامن انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔



متعللقہ خبریں