پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں محصور 9 بھارتی شہریوں کو زندہ بچا لیا

9 بھارتی شہری بحیرہ عرب میں  بچائے جانے سے قبل تقریباً 24 گھنٹے تک ایک کشتی پر محصور رہے

2098449
پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں محصور 9 بھارتی شہریوں کو زندہ بچا لیا

 

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں فنی خرابی کے باعث بھارتی پرچم بردار کشتی  پر  محصور  9 بھارتیوں کو  زندہ بچا لیا۔

پاکستانی فوج کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 بھارتی شہری بحیرہ عرب میں  بچائے جانے سے قبل تقریباً 24 گھنٹے تک ایک کشتی پر محصور رہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی  پرچم برداربوٹ  کے سمندر میں محصور ہونے کی اطلاع پانے پر  پاک بحریہ نے اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میری ٹائم پیٹرولنگ طیارے اور کثیر المقاصد جہاز ’’پی ایم ایس ایس کشمیر‘‘ کو  امدادی کاروائی  کے  لیے بحیرہ عرب بھیج دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زیربحث کشتی تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں پھنس گئی تھی اور 9 بھارتی شہریوں کو بچا کر کشتی کی مرمت کر دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کشتی جو کہ 4 فروری کو بھارت کی ڈیبہول بندرگاہ سے روانہ ہر کر متحدہ عرب امارات جا رہی تھی۔



متعللقہ خبریں