پاکستان اور چین دو طرفہ دفاعی تعاون میں اضافے کے خواہش مند

جنرل عاصم منیر کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن وے ڈونگ کے ساتھ ملاقات، دفاعی تعاون میں اضافے کے لئے ممکنہ امکانات و تدابیر پر بات چیت

2091950
پاکستان اور چین دو طرفہ دفاعی تعاون میں اضافے کے خواہش مند

پاکستان اور چین دو طرفہ دفاعی تعاون میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔

پاکستان مسلح افواج کے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن وے ڈونگ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافے کے لئے ممکنہ امکانات و تدابیر پر بات چیت کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ سن وے ڈونگ کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان مسلح افواج کے سربراہ جنرل منیر نے راولپنڈی میں ان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

مذاکرات میں دو طرفہ مفادات اور باہمی دفاعی تعاون میں فروغ  کے موضوعات پر بات چیت کی گئی ہے۔

سن نے علاقے میں امن و استحکام کے لئے اسلام آباد  کی کوششوں کو سراہا اور کہا ہے کہ پاکستان اور چین ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے اسٹریٹجک پاٹنر ہیں۔

انہوں  نے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے اختیار کی جانے والی سکیورٹی تدابیر پر بھی ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں