پاکستان نے جدید ترین نیویگیشن نظام کے حامل فتح -2 کا کامیاب تجربہ کر لیا

ادارے کا کہنا ہے کہ فتح 2 جدید ترین نیویگیشن نظام  سے لیس میزائل ہے،یہ مسلح نظام 400 کلومیٹر کی حد تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

2081501
پاکستان نے جدید ترین نیویگیشن نظام کے حامل فتح -2 کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستان نے جدید ترین نیویگیشن  نظام سے لیس فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، فتح 2 جدید ترین ایویونکس اور پرواز کی منفرد رفتار سے لیس میزائل ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ فتح 2 جدید ترین نیویگیشن نظام  سے لیس میزائل ہے،یہ مسلح نظام 400 کلومیٹر کی حد تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تینوں سروسزکے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے فتح 2 میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

ادارے کے مطابق،صدر اور وزیراعظم نے کامیاب میزائل تجربے پر فوج اور سائنسدانوں کو مبارکباد  دی جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے بھی کامیاب میزائل تجربے پرفوجیوں اور سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہا۔



متعللقہ خبریں