پاکستان، ہمیں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش ہے

اسلام آباد کو ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی "پاکستان کے اندر دہشت گرد عناصر اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت اور مالی معاونت کرنے پر تشویش ہے"

2079631
پاکستان، ہمیں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش ہے

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ  کا  کہنا ہے کہ پاکستان  کو غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں دفتر  خارجہ  میں  ہفتہ وار پریس کانفرنس میں زہرہ بلوچ نے اسرائیلی حکام کے آزاد فلسطینی ریاست کو مسترد کرنے کے  بیانات کا حوالہ دیا اور کہا کہ ’’اس طرح کے بیانات اسرائیل کے حقیقی عزائم کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ قابض حکام کی بین الاقوامی قوانین اور ضمانتوں  کی خلاف ورزی کرنے اور  مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کو مسترد کرنے  کے عکاس ہیں۔"

بلوچ نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا شکار ہے اور یہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی مہم کا سد باب  کرنے  کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

 ہتھیاروں کے مالک  بننے اور ان کے  استعمال کرنے پر گہری تشویش  رکھنے پر زور دیتے ہوئے ترجمان نے بتایا  کہ"ٹی ٹی پی کی طرف سے  پیدا کردہ خطرات کی بنا پر  بین الاقوامی برادری کو کارروائی کرنی چاہیے اور  انہیں بے اثر بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جانی چاہیے۔ اسی مقصد کے تحت  ہم اپنی  کاروائیاں جاری رکھیں گے۔"

زہرہ بلوچ   نے اس بات پر زور دیا  کہ ہم  افغان حکام سے دہشت گرد گروہوں بالخصوص ٹی ٹی پی کے خلاف موثر اقدامات کی توقع رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی "پاکستان کے اندر دہشت گرد عناصر اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت اور مالی معاونت کرنے پر تشویش ہے" ہم عنقریب  عوام کے سامنے ٹھوس شواہد کے معاملات کا ایک سلسلہ آشکار کریں  گے جن میں "دہشت گرد عناصر کی حمایت اور مالی معاونت نئی دہلی انتظامیہ کے ذریعے کیے جانے کا پردہ  چاک ہونے کا  مشاہدہ ہو گا۔ "

 



متعللقہ خبریں