پاکستان:جنوبی وزیرستان میں آپریشن،8 عسکریت پسند ہلاک

پاک فوج کے ساتھ جھڑپ میں 8 عسکریت پسند ہلاک  ہو گئے جبکہ ان کے قبضے سے کثیرتعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا البتہ فوج نے یہ نہیں بتایا کہ ان عسکریت پسندوں کا تعلق کس تنظیم سے تھا

2069260
پاکستان:جنوبی وزیرستان میں آپریشن،8 عسکریت پسند ہلاک

 پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ میں حفاظتی قوتوں  نے 8 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ۔

پاک فوج کے مطابق، خیبر پختون خواہ  سے متصل جنوبی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا ۔

 اس جھڑپ میں 8 عسکریت پسند ہلاک  ہو گئے جبکہ ان کے قبضے سے کثیرتعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا البتہ فوج نے یہ نہیں بتایا کہ ان عسکریت پسندوں کا تعلق کس تنظیم سے تھا۔

 پاکستان میں اس سال بالخصوص  خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں دہشت گردانہ واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

 اسلام آباد حکومت،ہمسایہ ملک افغانستان میں موجود طالبان کو ان حملوں کا ذمے دار قرار دیتی ہے جسے افغان انتظامیہ مسترد کرتی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں