پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں پر فخر ہے: وزیراعظم کاکڑ

شمالی وزیرستان میں رزمک پر دہشتگردی کے حملے کی پُرزورمذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایک بیان میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں لانس نائیک احسان بادشاہ اورلانس نائیک ساجدحسین کے ورثاء سے ہمدردی کااظہارکیا

2067725
پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں پر فخر ہے: وزیراعظم کاکڑ

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کااظہارکیاہے۔

شمالی وزیرستان میں رزمک پر دہشتگردی کے حملے کی پُرزورمذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایک بیان میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں لانس نائیک احسان بادشاہ اورلانس نائیک ساجدحسین کے ورثاء سے ہمدردی کااظہارکیا۔

افواج پاکستان اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل بقاء کے لئے قربانیوں کوناقابل فراموش قراردیتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ پوری قوم کو اپنے شہداء اور اُن کے خاندانوں پر فخرہے۔

 



متعللقہ خبریں