لاہور پر زہریلی دھند کا راج،مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

پاکستان کی نگراں حکومت پنجاب نے گزشتہ دنوں صوبے میں زہریلی دھند کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لئے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا ہے

2066000
لاہور پر زہریلی دھند کا راج،مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

 پاکستان کی نگراں حکومت پنجاب نے گزشتہ دنوں صوبے میں زہریلی دھند کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لئے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اہم اجلاس میں 28 نومبر کو لاہور شہر میں زہریلی دھند کے خاتمے کے لیے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا۔

اس دھند کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد لاہور کا مجموعیہوا کا معیاری انڈیکس 300 سے بھی تجاوز کر گیا ہے اور ادارہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے بارش کے امکانات بھی بہت کم ہیں۔

تاہم ،اس صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں گزشتہ دنوں ہونے والی ہلکی بارش سے آلودگی میں تھوڑی کمی ہوئی مگر ماہرین کے مطابق یہ عارضی راحت ہے اور آلودگی کا سلسلہ اتنی آسانی سے ختم نہیں ہوگا



متعللقہ خبریں