عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف رد جرم عائد

عمران خان کو 5 اگست کو پولیس نے پکڑا اور عدالت کی جانب سے ان کے خلاف کرپشن کیس میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد جیل بھیج دیا گیا

2054669
عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف رد جرم  عائد

پاکستان کی ایک عدالت نے باضابطہ طور پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر اسٹیٹ سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی۔

عمران خان نے  فرد جرم کے خلاف کہا  کہ یہ جھوٹا، من گھڑت اور سیاسی انتقام پر مبنی  کیس ہے میں بے گناہی ثابت کروں گا۔سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی  نے بھی فرد جرم کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔عدالت نے  نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو سرکاری گواہان کو طلب کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جج سے مکالمے میں کہا کہ قوم کو مبارک ہو مینڈیلا واپس آگیا ہے۔

عمران خان کو 5 اگست کو پولیس نے پکڑا اور عدالت کی جانب سے ان کے خلاف کرپشن کیس میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔

سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے۔

سابق وزیر خارجہ قریشی 19 اگست کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار  کر کے اور اسی وجہ سے انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم خان اور ان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف اسٹیٹ سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں