پاکستان اور ازبکستان نے علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دینے کا عزم
ریڈیو پاکستان کی خبر کے مطابق، پاکستانی عبوری حکومت کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے، جو اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے دائرہ کار میں نیویارک، امریکہ میں موجود ہیں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف سے ملاقات کی ہے

پاکستان اور ازبکستان نے علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دینے اور بین علاقائی رابطوں میں فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کی خبر کے مطابق، پاکستانی عبوری حکومت کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے، جو اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے دائرہ کار میں نیویارک، امریکہ میں موجود ہیں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف سے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات کے دوران، کاکڑ اور مرزائیوف نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاست، تجارت، معیشت، سلامتی، دفاع اور روابط جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی اقتصادی انضمام کی حمایت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
کاکڑ نے حالیہ برسوں میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کی بڑھتی ہوئی سطح پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور اے جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والا ترجیحی تجارتی معاہدہ اور ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ فعال ہو جائے گا، کاکڑ نے ٹرانس افغان ریلوے پروجیکٹ کو وقت پر مکمل کرنے کے اسلام آباد کے عزم کا اعادہ کیا۔
کاکڑ نے کہا کہ علاقائی روابط، تجارتی اور اقتصادی انضمام سے افغانستان پر مستحکم اثر پڑے گا۔
آخر میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔