وزیراعظم کاکڑ کا پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) تعاون کے نتائج پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ جی ڈی آئی کی تجویز چینی صدر شی جن پنگ نے 20 ستمبر 2022 کو دی تھی

2039575
وزیراعظم کاکڑ کا پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصولِ کیلئے 5 اہم شعبوں خوراک کی پیداوار، بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری، صنعت کاری، صحت کی دیکھ بھال کے لچکدار نظام اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنےکے حوالے سے اقدامات ناگزیر ہیں۔ایس ڈی جیزپرپیش رفت کو کورونا،جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے متعدد بحرانوں کی وجہ سے شدید دھچکا لگا ہے۔ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور چین پاکستان اقتصادی راہداری پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے اہم ذریعہ ہیں۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) تعاون کے نتائج پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ جی ڈی آئی کی تجویز چینی صدر شی جن پنگ نے 20 ستمبر 2022 کو دی تھی۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پائیدار ترقیاتی اہداف(ایس ڈی جیز)کے حصول کی جانب پیش رفت کو کورونا،جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے متعدد بحرانوں کی وجہ سے شدید دھچکا لگا ہے۔

انہوں نے جی ڈی آئی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا اور اس کے نفاذ سےحاصل کئےگئے سنگ میل کو سراہا۔وزیراعظم نے زور دیا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور چین پاکستان اقتصادی راہداری ایس ڈی جیز کے حصول کے لئے اہم ذریعہ ہیں۔انہوں نے 5 اہم شعبوں میں اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی،ان شعبوں میں خوراک کی پیداوار، بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری، صنعت کاری، صحت کی دیکھ بھال کے لچکدار نظام اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرناشامل ہیں۔

وزیر اعظم نے ترقیاتی عمل کی تمام سطحوں پر مناسب سرمایہ کاری کی ضرورت کو مزید اجاگر کیا اور صدر شی جن پنگ کی طرف سے جی ڈی آئی کے نفاذ کے لیے 10 ارب ڈالر کے ایک اور فنڈ کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین اور گروپ آف فرینڈز آف جی ڈی آئی کے دیگر اراکین کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھانے کا منتظر ہے تاکہ ایس ڈی جیزپر عمل درآمد کے لیے ان کی اجتماعی خواہش کو پورا کیا جا سکے۔

تقریب میں چین کے نائب صدر ہان ژینگ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے خطاب کیا۔اس موقع پر جی ڈی آئی تعاون پر ایک ویڈیو بریفنگ اور پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔



متعللقہ خبریں