سمگلنگ میں ملوث عناصراورذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی: وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اتوار کو پی آئی ڈی میں نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایک ہفتہ سے سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم چل رہی ہے

2035401
سمگلنگ میں ملوث عناصراورذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی: وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ سمگلنگ میں ملوث عناصر اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،اس میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے اور انہیں قرارواقعی سزائیں دیں گے،ایف آئی اے اور وزارت داخلہ میں ہاٹ لائن قائم کررہے ہیں،ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ میں ملوث عناصر کی اطلاعات دینے والوں کے لئے انعامات کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

اتوار کو پی آئی ڈی میں نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایک ہفتہ سے سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم چل رہی ہے،اس میں بہت کامیابیاں مل رہی ہیں،ہزاروں میٹرک ٹن چینی اور یوریا برآمد کیں،ڈالر کے کاروبار سے متعلق ہنڈی حوالہ کے خلاف بھی ملک گیر مہم جاری ہے اور اب تک چالیس سے پچاس تک لوگ پکڑے گئے ہیں۔اس وجہ سے ملک بری طرح متاثر ہواہے۔

آپریشن کے بعد مافیا نے شوگر اور گندم کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی تاکہ مارکیٹ میں اس کی قلت ہو،اور وہ اپنی من پسند قیمتیں مقرر کریں۔ان کے خلاف بھی کریک ڈائون شروع کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا میڈیا کے ذریعے ان کے لئے واضح پیغام ہے کہ پاکستان اور اوراس کے شہری ہمارے لئے اہم ہیں۔ریاست ایسے عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے گی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف شدید کریک ڈائون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت نے کرلیا ہے تمام ادارے اور صوبائی حکومتوں نے یہ عہد کیا ہے کہ ان برائیوں کے خلاف آخری حد تک جائیں گے۔

ان کی وجہ سے ہمارا ملک زخمی ہے۔انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کے بعد اب ذخیرہ اندوزی شرمناک ہے۔یہ پاکستان کے لوگوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ہم ہر غیر قانونی کام کے پیچھے جائیں گے۔میڈیاریاست کا اہم ستون ہے اس کی ملک کو ضرورت ہے کہ ہمارا پیغام ان تک پہنچائے۔انہوں نے کہا کہ ہم پرائس منی کا اعلان کرنے جارہے ہیں،عام پاکستانی ہمیں بتائیں کہ کہاں سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی ہورہی ہے،غیر قانونی تارکین کے حوالے سے اطلاعات بارے بھی انعامی رقم رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے امن وامان اوردہشت گردی کے چیلنج ہیں پاکستان کی عوام نے اس کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں اب معاشی صورتحال کے حوالے سے اسی طرح کردار کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں