پاکستان، آئینی عدالت نے نوز شریف اور جہانگیر ترین کی سیاست میں واپسی کو مشکلات سے دو چار کر دیا

پارلیمنٹ اپنے دائرہ اختیار اور اختیارات سے متعلق کسی بھی موضوع پر قانون  کی منظور نہیں دے سکتی

2023598
پاکستان، آئینی عدالت نے نوز شریف اور جہانگیر ترین کی سیاست میں واپسی کو مشکلات سے دو چار کر دیا

پاکستان آئینی عدالت نے ، عدالتوں کے فیصلوں کی نظر ثانی کرنے  پر مبنی ایک قانون کو ملکی آئین کے  برخلاف ہونے  کا حکم دیتے ہوئے اسے  کالعدم قرار دے دیا ہے۔

قومی پریس میں شائع  خبروں  کے مطابق، ایک قانون کا جائزہ لینے کے لیے یکجا ہونے والے  آئینی عدالت کے بنچ نے غیر آئینی  ہونے کے جواز میں   عدالتی فیصلوں پر نظرثانی کی سہولت فراہم  کرنے والے  ایک قانون کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آئینی عدالت کے   فیصلے میں اس بات پر زور دیا گیا  ہے کہ پارلیمنٹ اپنے دائرہ اختیار اور اختیارات سے متعلق کسی بھی موضوع پر قانون  کی منظور نہیں دے سکتی۔

9 اگست کو مدت پوری ہونے والی مخلوط حکومت نے مذکورہ قانون کی  14 اپریل کو قومی اسمبلی سے منظوری لی تھی، 5  مئی کو سینیٹ  کی  منظور ی کے بعد  صدر عارف علوی نے اس پر دستخط کیے تھے۔

عدالت کے فیصلے نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور  8 جون کو "استحکام پاکستان پارٹی کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد  رکھنے والے جہا نگیر ترین  کی  فعال سیاست میں واپسی کی امیدوں کو مشکلات سے دو چار کر دیا ہے۔

اس بات پر زور دیا گیا کہ جن دو ناموں پر تاحیات سیاست سے پابندی عائد کی گئی تھی، ان کا مقصد مذکورہ قانون کے ساتھ ان کے خلاف دیے گئے عدالتی فیصلوں پر اعتراض کرنا تھا۔

 



متعللقہ خبریں