ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا

2021403
ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری

اپیکس کمیٹی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی زیر سرپرستی زراعت، معدنیات، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے۔وزیر اعظم نے مختصر مدت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو مکمل طور پر فعال بنانے اور باہمی تعاون کے ذریعے اس کی موثر کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم نے سیمینارز اور منصوبوں کے افتتاح کے ذریعے عالمی رسائی کی حکمت عملی کو سراہا۔اجلاس میں اپیکس کمیٹی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی زیر سرپرستی زراعت، معدنیات، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں کی حتمی منظوری دی۔اپیکس کمیٹی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سعودی عرب سے اعلیٰ سطحی وفد کے متوقع دورے کے کامیاب انعقاد کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔اجلاس میں ایپکس کمیٹی نے عبوری حکومت سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی پیشرفت کی رفتار برقرار رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔

 



متعللقہ خبریں