پاکستان، نواب شاہ کے قریب مسافر ٹرین پٹری سے اترنے سے 30 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی

کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔

2021106
پاکستان،  نواب شاہ کے قریب مسافر ٹرین پٹری سے اترنے سے 30 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی

پاکستان کے شہر نواب شاہ کے قریب مسافر ٹرین پٹری سے اترنے سے 30 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پاکستان کے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے صحافیوں کو اعلان کیا کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔

رفیق نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ حادثہ "تکنیکی خرابی" یا "تخریب کاری" کے نتیجے میں پیش آیا ہو۔

مقامی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق حکام نے بتایا ہےکہ جائے وقوعہ پر امدادی کاروائیاں  پایہ تکمیل کو پہنچ گئی ہیں  اور حادثے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 90 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبہ پنجاب میں ایک  پروگرام میں شرکت کے دوران اپنے خطاب میں  ٹرین حادثے میں  اپنی جانیں گنوانے والوں کے لیے دعائے رحمت کی  اور  کہا، "ہم سب دعا کرتے ہیں، اللہ اپنی جانیں گنوا بیٹھنے والوں کی مغفرت فرمائیں اور  میں زخمی شہری جلد ازجلد روبہ  صحت ہوں۔"

حادثے کے وقت ٹرین میں کتنے لوگ سوار تھے اس بارے میں اطلاع نہیں دی گئی۔

باور رہے جون 2021 میں پاکستان میں دو ٹرینوں کے  تصادم  میں  63 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں