پاکستان:خیبر پختون خوا میں جے یو آئی کے جلسے میں دھماکہ،درجنوں ہلاکتیں

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں  ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی

2017837
پاکستان:خیبر پختون خوا میں جے یو آئی کے جلسے میں دھماکہ،درجنوں ہلاکتیں

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں  ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی۔

دھماکے میں پاکستانی چینل جیو نیوز کے کیمرہ مین سمیع اللّٰہ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں،  دھماکے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر باجوڑ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تیمرگرہ اور پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد  ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں، اور امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، جبکہ جائے وقوعہ کو سلامتی اداروں نے اپنے حصار میں لے لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کا ابھی تک نہیں بتایا جا سکا۔

ترجمان جمعیت علما اسلام عبدالجلیل جان خیبر پختوا کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ورکرز کنونشن میں 4 بجے کے قریب دھماکا ہوا ۔

عبدالجلیل جان کا کہنا ہے کہ  ممبر قومی اسمبلی مولانا جمال الدین اور سینیٹر عبدالرشید بھی کنونشن میں موجود تھے، جے یو آئی تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاء اللّٰہ دھماکے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں جے یو آئی کے جلسے میں بم دھماکہ انتہائی قابل مذمت ہے، حملے کا مقصد ملک میں افراتفری کی صورتحال پیدا کرنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں