جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی چیف آف آرمی سٹاف، جنرل عاصم منیر سے راولپنڈی میں ملاقات

پاکستانی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل منیر نے پاکستان کے شہر راولپنڈی میں جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹر میں سینٹ کام کے کمانڈر کوریلا سے ملاقات کی

2015401
جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی چیف آف آرمی سٹاف، جنرل عاصم منیر سے  راولپنڈی میں ملاقات

چیف آف آرمی سٹاف ،  جنرل عاصم منیر نے امریکی سینٹرل فورسز کمانڈ (CENTCOM) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پاکستانی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل منیر نے پاکستان کے شہر راولپنڈی میں جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹر میں سینٹ کام کے کمانڈر کوریلا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں اطراف نے پاکستانی اور امریکی افواج کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

کریلا نے  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام لانے کی کوششوں کو سراہا ہے۔

دونوں فریقین کے درمیان ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں دہشت گردانہ حملوں میں 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 79 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد کا موقف ہے کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی اور ہدایات  افغانستان میں مقیم پاکستانی طالبان (ٹی ٹی پی) نے کی  ہے  جس کی افغانستان تردید  کی ہے۔



متعللقہ خبریں