پاکستان میں ڈرون سے  داغے گئے  میزائل لگنے سے بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

پولیس افسر ہدایت اللہ نے افغانستان سے ملحق پاکستان کے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں حملے کے بارے میں  بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نامعلوم افراد کی جانب سے ڈرون سے  داغے  گئے  میزائیل   لگنے سے ابتدائی نتائج کے مطابق بچوں سمیت 4 شہری ہلاک  ہوگئے ہیں

2139747
پاکستان میں ڈرون سے  داغے گئے  میزائل لگنے سے بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

پاکستان میں ڈرون سے  داغے گئے  میزائل ایک گھر پر گرنے سے بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

پولیس افسر ہدایت اللہ نے افغانستان سے ملحق پاکستان کے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں حملے کے بارے میں  بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نامعلوم افراد کی جانب سے ڈرون سے  داغے  گئے  میزائیل   لگنے سے ابتدائی نتائج کے مطابق بچوں سمیت 4 شہری ہلاک  ہوگئے ہیں۔

پولیس آفیسر ہدایت اللہ نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

علاقے کے مکینوں نے بھی اپنی جانیں گنوانے والوں کی لاشیں فوجی کیمپ کے قریب لے جا کر اس حملے کے خلاف احتجاج کیا۔

سرکاری حکام نے ابھی تک حملے کے ذمہ داروں کی شناخت کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں