آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لیے لڈو پیڑہ نہیں چیلنج ہے: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئیں، روپے کی قدر میں استحکام کا ریلیف عوام کو دیا جا رہا ہے

2012015
آئی ایم ایف پروگرام  ہمارے لیے لڈو پیڑہ نہیں چیلنج ہے: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  پروگرام ہمارے لیے حلوہ نہیں بلکہ چیلنج ہے۔

انہوں نے لاہور میں نوجوانوں کے لیے کاروباری و    زرعی قرضہ اسکیم کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔

اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئیں، روپے کی قدر میں استحکام کا ریلیف عوام کو دیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ملک کی قسمت کے لیے یکسو ہو جائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا، بی آر ٹی، مالم جبہ، چینی اسکینڈل اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جس کو بھی آپ عوام آگے لائیں گے ہم تسلیم کریں گے، نواز شریف کو اگر موقع دیا تو وعدہ ہے کہ پاکستان کو ترقی اور خوش حالی کی طرف لے کر جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک بھی سفارش پر اگر کسی کو لیپ ٹاپ ملا تو قوم سے معافی مانگوں گا، ہر وقت قوم کو دھوکا دینے اور الزامات لگانے سے بڑی ملک دشمنی ہو ہی نہیں سکتی۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ایک اینٹ نہیں لگائی لیکن اینٹ سے اینٹ بجائی۔

واضح رہے کہ لاہور میں وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت باصلاحیت نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اس اسکیم میں خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے



متعللقہ خبریں