وزیراعظم شہباز شریف منگل کو ایس سی او سربراہان مملکت کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے

وزیراعظم کوشنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھارتی وزیراعظم نے تنظیم کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے دی

2005971
وزیراعظم شہباز شریف منگل کو ایس سی او سربراہان مملکت کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے

 وزیراعظم شہبازشریف شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کونسل کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کریںگے جو منگل کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگا۔

وزیراعظم کوشنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھارتی وزیراعظم نے تنظیم کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے دی ۔

آئندہ دنوں ہونے والا سربراہان مملکت کونسل کا اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کا سب سے بڑا اجلاس ہے جس میں شرکاء اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریںگے اورشنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل تشکیل دیںگے۔

اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس میں ایران کا تنظیم کے نئے رکن کے طورپر خیرمقدم کیاجائے گا ۔

وزیراعظم کی سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس میں شرکت یہ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے جو علاقائی سلامتی اور خوشحالی کے لئے اہم فورم ہے ۔



متعللقہ خبریں