پاکستان، سابق وزیر اعلی پنچاب کے گھر پر پولیس کا دھاوا

پرویز الٰہی سمیت 50 افراد کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے

1980908
پاکستان، سابق وزیر اعلی پنچاب کے گھر پر پولیس کا دھاوا

لاہور میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس اور اینٹی کرپشن کی ٹیم کے چھاپے کا ڈراپ سین ہوگیا، پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔

پرویز الٰہی سمیت 50 افراد کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کیس میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی ہیں۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم اور پولیس رات بھر لاہور میں پرویز الہٰی کے گھر میں موجود رہی لیکن سابق وزیر اعلیٰ پنجاب گھر میں نہیں ملے ، جس پر  یہ آپریشن تقریباً 8 گھنٹوں بعد ختم کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ سے حراست میں لیے گئے افراد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ملازمین ہیں۔

پولیس چھاپے کے بعد چودھری پرویزالہٰی کے وکیل نے کہا تھا کہ پولیس اہلکار پرویز الہٰی کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، اس مقدمے میں پرویز الہٰی کی ضمانت ہو چکی ہے۔



متعللقہ خبریں