وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے سنائے گئے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اقلیتی ہے جو قابل عمل نہیں ہے

1969923
وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے پنجاب میں الیکشن سے متعلق فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ اقلیتی ہے۔

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے سنائے گئے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اقلیتی ہے جو قابل عمل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن التوا کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کی کئی روز سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کے 22 مارچ کے فیصلے کا کالعدم قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے سربراہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ سنایا اور الیکشن کمیشن کے 22 مارچ کے فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس فیصلے کا کوئی قانونی اختیار نہیں تھا، آئین اور قانون الیکشن کمیشن کوتاریخ میں توسیع کی اجازت نہیں دیتا۔

سپریم کورٹ نے معمولی تبدیلی کیساتھ انتخابی شیڈول بحال کردیا اور کہا الیکشن کمیشن کےغیر آئینی فیصلےسے13دن ضائع ہوئے، الیکشن پروگرام میں ترامیم کی جائے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ پنجاب میں 14مئی کو انتخابات ہوں گے، کاغذات نامزدگی 10اپریل تک جمع کرائے جائیں جبکہ حتمی فہرست 19 اپریل تک جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات20 اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔

سپریم کورٹ نے حکومت کو 10 اپریل تک فنڈز مہیا کرنے اور 21 ارب جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فنڈ کی وصولی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی اور کہا فنڈز نہ جمع کرانےکی صورت میں عدالت مناسب حکم جاری کرے گی۔



متعللقہ خبریں