بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بم دھماکہ،5 افراد ہلاک متعدد زخمی

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے رکھنی بازار میں بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے

1951598
بلوچستان کے ضلع  بارکھان میں بم دھماکہ،5 افراد ہلاک متعدد زخمی

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے رکھنی بازار میں بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 16 ہوگئی جن میں دو بچیاں بھی شامل ہیں، بم دھماکے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

خبر کے مطابق، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ رکھنی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رکھنی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بدامنی پیدا کر رہے ہیں۔ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف مزید موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

صدر ممکت  عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وزیر خارجہ، گورنر سندھ اور دیگر نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔



متعللقہ خبریں